filmon mein kaam ka tanazeh talaq ki waja ban gya

فلموں میں کام کا تنازع، طلاق کی وجہ بن گیا؟؟

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل اور احد کی طلاق کی خبریں تو ہر جانب ہی چل رہی ہیں اور پرستار اس کی وجہ جاننے کے لیے بھی بے چین ہیں۔ ایسے میں صحافی یاسر شامی نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک دعویٰ کیا ہے۔یاسر شامی کے ذرائع کا انہیں بتانا تھا کہ احد اپنی اہلیہ سجل کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے جبکہ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کی اجازت تھی۔جوڑی کی  علیحدگی کی وجہ یہ بتائی گئی کہ سجل نے یہ ماننے سے انکار کردیا تب ہی جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یاسر شامی نے یہ پوسٹ اب اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہے لیکن اس کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر تیزی سے گردش کررہے ہیں۔خیال رہے کہ  او ٹی ٹی پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔اِن خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں