اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مرد ان سے ڈرتے ہیں، ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، آج تک کسی نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے روابط بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔مہوش حیات کا “ایک دن جیو کے ساتھ” کا 3 سال پرانا انٹرویو حال ہی میں عید الفطر پر دوبارہ ٹی وی پر نشر کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مذکورہ انٹرویو میں مہوش حیات نے شادی اور تعلقات سمیت پاکستانی انڈسٹری میں کم معاوضے پر بھی کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے مقابلے اشتہارات میں زیادہ پیسے ملتے ہیں۔اداکارہ کی وائرل ہونے والی کلپ میں انہیں شادی، رومانس اور اپنے کرش پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مہوش حیات نے اعتراف کیا کہ وہ ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر فدا رہی ہیں اور اب بھی وہ ان پر فدا ہیں۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر لیونارڈو ڈی کیپریو ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کے ہاں بارات لے کر آئیں وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں۔