معروف فلم ڈائریکٹر کی خبر میڈیا نے کیوں  دبادی ؟؟

معروف  فلم ڈائریکٹر جامی آزاد نے خود کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر میڈیا کی اچانک خاموشی کو معنی خیز قرار دیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں جامی آزاد نے کہا کہ ان کی ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کی خبر تمام میڈیا چینل نے ایک ہی وقت میں نشر ہونے سے روک دی ہے، اور یہ کسی غلطی کی وجہ سے نہیں ہورہا ہے۔جامی نے کہا کہ یہی وہ طاقت تھی جس کے بارے میں وہ بات کر رہے تھے۔ انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرکے سوال اٹھایا کہ سچ کی تلاش کرنے والے لوگ کہاں ہیں۔

ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق جامی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر گزشتہ روز بتایا کہ ”میں کیوں ’می ٹو‘ کی اس شدت سے حمایت کرتا ہوں؟ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جنسی زیادتی کیسے ہوتی ہے۔ ایک بار کمرے کے اندر ہوتی ہے اور پھر عدالتوں کے اندر بھی اور باہر بھی۔ میں جانتا ہوں کہ جنسی زیادتی سے متاثرہ شخص کیسے راز چھپاتا پھر رہا ہوتا ہے کیونکہ مجھے بھی ہماری میڈیا انڈسٹری کے ایک طاقتور شخص نے سفاکانہ طریقے سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ “جامی مزید لکھتے ہیں کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا ہوتا ہے اور خود میرے ساتھ ہوا ہے۔ آج اس واقعے کو 13سال گزر چکے ہیں اور میں خود کو لعن طعن کرتا ہوں کہ اس وقت میں نے اس شخص کی آنکھیں کیوں نہ نوچ لیں۔ میں اس کے انتہائی قریب تھا۔ اس کے میگاپراجیکٹس پر کام کر رہا تھا۔ میں نے اپنے چند قریبی دوستوں کو اس واقعے کے متعلق بتایا لیکن کسی نے میری بات کو سنجیدہ نہیں لیا۔ میں نے کئی بار اس’ٹائیکون‘ کا نام لے کر دوستوں کو اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں بتایا لیکن وہ ایسا ردعمل دیتے جیسے میں کوئی جوکر ہوں۔ ہاں میڈیا کے دوستوں نے میرے لیے کچھ نہیں کیا۔ میں نے 6مہینے کے لگ بھگ وقت آغا خان میں ایک تھراپسٹ کے ساتھ گزارا۔ پھر میں نے چند ماہ کے لیے پاکستان چھوڑ دیا۔ وہ شخص میرے والد کے جنازے پر بھی آیا تھا۔ میرے پاپا جانتے تھے کہ میں تباہ ہو چکا ہوں۔ اس روز میں اپنے پاپا کی موت پر رونے کی بجائے اپنے ہی گھر میں چھپتا پھر رہا تھا۔ آج تک میں اس شخص کا نام نہیں لے سکا ہوں۔ میرے لیے یہ انتہائی مشکل کام ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں اس کا نام لوں گا تو میرے اپنے ہی دوست مجھ پر ہنسیں گے اور مجھ پر فقرے کسیں گے۔

جامی کا شمار پاکستان کے بہترین فلم سازوں میں ہوتا ہے جو فلم کے مداحوں کو ’آپریشن 021′ اور ‘مور’ جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کئی گانوں کی ویڈیوز اور اشتہارات کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ علی ظفر کے خوبصورت گانے ‘چل دل میرے’ کی ویڈیو بھی جامی کا شاندار شاہکار ہے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں