پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اورکیوٹی وی کے اشتراک سے 32ویں سالانہ محفل نعت بیاد حاجی عبد الرزاق اور گاندھی مرحوم اور ایسوسی ایشن کے سابق صدر عادل ابراہیم مرحوم کی یاد میں کیوٹی وی اسٹوڈیو سے براہِ راست ٹیلی کاسٹ کی گئی اس خصوصی محفل نعت میں دنیائے اسلام کے معروف ثناء خواں قاری وحید ظفر قاسمی ،الحاج صدیق اسماعیل ،الحاج صبیح الدین رحمانی ،حافظ احمد رضا قادری ،الحاج محمد فاروق مہروی،دانیال شیخ اجمیری ،علی شبیر،حسان اللہ رحمانی ،حافظ حمزہ انور رحمانی ،غلام مصطفیٰ نقیبی ،ودیگر نے بحضور سرورِ کونین نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ محفل نعت کی نظامت کے فرائض رئیس احمد نے اپنے مخصوص خوب صورت انداز میں کی اور داد و تحسین حاصل کی ،محفل نعت کے آخر میں ملک کی معروف مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر حسان حسیب الرحمان آف عید گاہ شریف راولپنڈی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء سے افضل قرار دیا ہے اور دنیا میں والدین کی اطاعت کو لازمی کہا ہے جو اپنے والدین کی قدر نہیں کرتا بلا شبہ وہ گناہ گار ہے انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے کامیابی حاصل کر نی ہے تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور اپنے والدین کی فرمانبرداری کریں پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی اس محفل نعت میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی ،صدر عبدالوسیع قریشی اور سئنیر پروڈیوسر عامر فیاضی بھی موجود تھے جن کی ایسوسی ایشن کے ساتھ دیرینہ وابستگی رہی ہے اس موقع پر پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے نعت خواں حضرات میں مٹھائی تقسیم کی گئی یہ محفل نعت رات 11بجے سے 3بجے شب تک اسٹوڈیو سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کی گئی ،ایسوسی ایشن کی جانب سے محفل نعت کے ہرسال باقاعدگی سے انعقاد پر روح رواں حاجی عبد الرؤف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا