film saaz jami dawn ke malik par lagae ilzam dastabardaar

فلم ساز جامی ڈان کے مالک پر لگائے الزام سے دستبردار۔۔

ڈان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حمید ہارون پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والے فلم ساز جمشید محمود اپنے الزام سے دستبردار ہوگئے اور کہہ دیا ہے کہ ”اب میں اکیلا مزید نہیں لڑ سکتا۔“ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق جمشید محمود، جو جامی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، نے الزام عائد کیا تھا کہ میڈیا ٹائیکون حمید ہارون نے 13سال قبل انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔سوشل میڈیا پر کئی لوگ جامی کی حمایت میں آگے آئے اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔جامی نے ’می ٹو مہم کے  تحت یہ الزام عائد کیا تھا اور 2019ءسے حمید ہارون کے خلاف کیس کی پیروی کر رہے تھے تاہم اب اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے انہوں نے اس کیس سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اب وہ اکیلے مزید نہیں لڑ سکتے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”میں تمام ’می ٹو متاثرین‘ اور کارکنوں سے معافی مانگتا ہوں۔ اب میرے پاس کہنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔ میں سب کچھ کہہ چکا ہوں۔ اپنی ٹوئیٹ میں شامل  ویڈیوز میں وہ کہتے ہیں کہ ”شروع سے ہی میں اکیلا لڑ رہا ہوں۔ حتیٰ کہ مجھے کچھ ایکٹیوسٹس کی طرف بھی مشورہ دیا گیا کہ میں کیس سے دستبردار ہو جاﺅں۔ میں اکیلا اس ملک میں یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔ میں تباہ ہو چکا ہوں، خطرے کی وجہ سے مجھے فیملی کو باہر نکالنا پڑا، ہمیں پاکستان چھوڑنا پڑا۔ میں اپنی فیملی کو مزید مصائب میں مبتلا نہیں کر سکتا۔ میں نے اپنی طرف سے بہت کوشش کی۔ اب میری فیملی کو جو خطرات درپیش ہیں، ان کی وجہ سے میں مزید نہیں چل سکتا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں