pemra qanoon har saal review hona chahiye

فلم پرڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد کی مریم اورنگزیب سے ملاقات۔۔۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  مریم اورنگزیب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فلمی وفد میں چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شیخ امجد رشید،سید نور،چودھری اعجاز کامران،شہزاد رفیق اور چیئرمین مرکزی فلم سنسر بورڈ محمد طاہر حسن بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فلمی وفد کو فلم انڈسٹری کے لئے حکومت کی جانب سے کوششوں سے آگاہ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں