senate se sahafio ka walk out

فلم اور سینما کی بحالی کے لئے اقدامات کی منظوری۔۔

سینیٹ اطلاعات کمیٹی نے فلم اور سینما کلچر کی بحالی کیلئے اقدامات اور سفارشات کی منظوری دے دی ،گزشتہ روز سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، ڈسٹر ی بیوٹرز ایسوسی ایشن، یونائیڈپروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور لینڈ نگ فلم / ٹی وی پروڈیوسرزکے ساتھ مشاورتی سیشن منعقد کیا تاکہ ان کے مسائل کے حل اور بہتری کیلئے اقداما ت اٹھائے جا سکیں، فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی گئی۔ کمیٹی کو فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے شیخ امجد رشید،محمد علی شجاع، ساتش عدنان، حسن رضا پروڈیوسر نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے فلم اور سینما کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ملک میں ابھی 20 فلموں پر کام ہو رہا ہے۔ کم از کم 52فلمیں بنائی جائیں تو صنعت کو فروغ ملتا ہے۔ رواں سال صرف 15 فلمیں بن سکیں گی موجودہ حالات کے تناظر میں فلم اور سینما کے شعبوں کو سپورٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ فلموں کے فروغ کیلئے ٹیکسز میں کمی لائی جائے ملک میں فلم کے شعبے کی ترقی کیلئے کو پروڈکشن کی ضرورت ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں