bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

فلم اور سینما کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ۔۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فلم اور سینما کو انڈسٹری کا درجہ دینے جارہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہاکہ نئی فلم پالیسی سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی ہے ،ہم نے فلم ،سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد مختلف صوبوں نے سینسر بورڈ قائم کیے ،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نہ کوئی پالیسی بن سکتی ہے نہ اس پر عمل ہوسکتاہے ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہاکہ نئی فلم پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز شامل کی جائیں گی،فلم صنعت کی بحالی کےلیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا روشن چہرہ عالمی سطح پر اجاگر کرنےکیلئے سینما کی بحالی ضروری ہے،فلمی صنعت کے ذریعے تہذیب ،اقدار اور ثقافت کو اجاگر کرنا ترجیح ہے۔فردوس اعوان نے یہ بھی کہاکہ فلم کو سینسر کرنےکا اختیار فیڈرل سینسر بورڈ کےپاس ہوگا،صوبائی حکومت کی مشاورت سے فیڈرل سینسر بورڈ تشکیل دیاجائےگا۔انہوں نے کہاکہ آج نوجوانوں کے پاس تفریح کے مواقع نہیں ہیں ،معیشت کا پہیہ چلانے کےلیے فلم پروڈیوسرز اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں