فلمسٹار شان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومتی پیکج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی توجہ کے بغیر انڈسٹری کی بحالی بہت مشکل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار شان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بڑا پیکج دے تو فلم انڈسٹری سالوں نہیں، مہینوں میں بحال ہو سکتی ہے۔ شان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی فلمساز رسک لینے کیلئے تیار نہیں جبکہ تیار فلمیں ریلیز کے انتظار میں پرانی ہور ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کی جائے۔دوسری جانب اداکار سعود نے بھی اس معاملے پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی میں ہم نے بہت دیر کر دی تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا وقت فلم انڈسٹری کیلئے بہترین ثابت ہو گا۔

Facebook Comments