film festival ki award yaafta pakistani film jald release karne ka faisla

کانزفلم فیسٹول کی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جلد ریلیز کرنے کافیصلہ۔۔

دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ”جوائے لینڈ“ جلد پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہدایت کار، لکھاری صائم صادق کی مختصر فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں جیوری ایوارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم میں ایک شادی شدہ شخص کو مخنث سے پیار ہوجاتا ہے جس پر  سنجیدہ حلقوں نے اس کے موضوع پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جیسی فلم کو پاکستان میں عام نمائش کے لئے پیش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ ہمارا مذہب اور معاشرہ ایسی باتوں کی اجازت نہیں دیتا ۔پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی اس ایوارڈ یافتہ فلم میں علی جونیجو، علینا خان، سفینہ جعفری اور دیگر اداکاروں نےبہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم اب فلموں کے شوقین افراد کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں کیونکہ صائم صادق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ “جوائے لینڈ” کو جلد پاکستان سمیت برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور کنیڈا کے فیسٹیولز میں پیش کیا جائے گا اور بعدِ ازاں صحیح وقت پر اسے پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں بھی پیش کیا جائے گا۔ صائم صادق کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑا انتظار کریں  ابھی اسے سڈنی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جارہا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں