سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔۔۔ پی ٹی وی کرپشن کیس میں آج اسپیشل جج کامران بشارت مفتی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔۔ عدالت میں موجود شاہد مسعود فیصلہ سنتے ہی وہاں سے فرار ہو گئے ۔سپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نے سرکاری ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دےدیا ۔عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان سے تفتیش ہو چکی ہے جبکہ مرکزی ملزم ابھی تک ضمانت پر ہے، ضمانت منسوخ کر کے تحویل میں لینے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ شاہد مسعود پر بطور میجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کرپشن کے الزامات ہیں اور ان کے شریک ملزم نے ایف آئی اے کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔
ڈاکٹرشاہد مسعود کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے چھاپے
Facebook Comments