pemra ka jhukao malikan ki taraf

ایف آئی اے، پی ٹی اے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی برہمی۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ہٹانے کا جب مستقل حل نہیں نکالیں گے کیس کو ختم نہیں کروں گا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ہٹانے کا مستقل حل طلب کر لیاہے ۔ عدالت نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ویجی لینس پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیاہے ۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ مستقل حل نکالیں لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا ، مستقل حل نکالنے تک کیس کو ختم نہیں کروں گا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے افسر کو بلایا تھا کہاں ہیں ؟ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی نہیں آتا تو پھر چیئرمین پی ٹی اے کو بلا لیتا ہوں ،عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں