arshad shareef ke khilaaf koi muqadma nahi | Fia

ایف آئی اے پر یوتھیوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ۔۔

صحافی مبشر زیدی کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی  کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں مبشر  زیدی نے بتایا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف  کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، تین افراد کو لاہور جب کہ آٹھ کو فیصل آباد اور گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 50 ایسے  ایکٹوسٹس کی فہرست ہے جو سینکڑوں نامعلوم اور جھوٹے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں اسی کیس کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے مبشر زیدی نے بتایا کہ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے بعد گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ صحافی کے مطابق  ایف آئی اے حکام  کا کہنا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں