ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں شوہر کی جانب سےفراڈ کے کروڑوں روپے منتقل کیے جانے کے الزام میں اداکارہ کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کوطلب کرلیا ہے، اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے اور نادیہ حسین کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نادیہ حسین کے شوہر فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کےلئےکال اپ نوٹس جاری کردیا۔ اکاونٹ میں شوہرکی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر نوٹس جاری کیا گیاْنوٹس میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نادیہ حسین کو 14اپریل پیش ہونے کو کہا ہے، نادیہ حیسن کو جاری نوٹس میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور دیگرتفصیلات سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔یاد ہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات میں نادیہ حسین کے 2 سیلون کے اکاونٹس میں 2 کروڑ روپے سے زائد رقم کی منتقلی کے شواہد ملے تھے۔اداکارہ کو بینک اکاونٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر نوٹس جاری کیا گیا، نادیہ حسین کو اپنے دفاع کےلئے موجود شواہد بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔ پیش نہ ہونے پر نادیہ حسین کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔