47 sahafion ko fia taalbi

ایف آئی اے متنازع ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کیلئے آزاد۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس لیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ہائیکورٹ نے حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے 19 جنوری 2022 کو حریم شاہ کو 31 جنوری تک تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔حریم شاہ نے اپنے اٹارنی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ حریم شاہ کے اٹارنی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پاکستان پہنچتے ہی انکوائری جوائن کریں گی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔عدالت نے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ 8 مارچ کو حریم شاہ کے وکیل نے بتایا کہ وہ ترکی میں زیر علاج ہیں۔ ترکش زبان میں ایک سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا جو درخواستگزار کے وکیل کی سمجھ میں بھی نہیں آرہا تھا۔حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ 15 اپریل تک پاکستان آجائیں گی انکوائری جوائن کریں گی۔ 18 اپریل کو وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ عمرہ کرنے سعودی عرب چلی گئیں ہیں، پاکستان نہیں آئیں۔ حریم شاہ عدالت حکم کے باوجود کیوں ملک واپس نہیں آئیں اس کی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔حریم شاہ پاکستان واپس نہیں آئیں اور نا انکوائری جوائن کی ہے۔ تحریری حکم نامے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ نے ویڈیو بناکر اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ ایف آئی اے کا نوٹس غیر قانونی ہے۔ عدالت کو یقین دہانی کے باوجود 3 ماہ گزر چکے ہیں حریم شاہ پاکستان نہیں آئیں نا انکوائری جوائن کی۔حریم شاہ کے خلاف انکوائری جنوری سے بغیر پیش رفت کے زیر التواء ہے۔ عدالت حریم شاہ کے وکیل کو مزید مہلت نہیں دے سکتی ہے کیوں درخواست گزار کے وکیل عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں۔تفتیشی افسر کو اختیار حاصل ہے کسی کو بھی معلومات کے لیے طلب کر سکتا ہے۔ حریم شاہ پاکستان میں نہیں ہیں اور کب آئیں گی کچھ پتہ نہیں ہے۔ اب اس درخواست کو زیر سماعت رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے ایف آئی اے کے نوٹس کی خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حریم شاہ کی خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم واپس لے لیا۔ حریم شاہ پاکستان واپس آنے پر قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کرسکتی ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں