asad toor case mein pica ka ittelaq nahi hota

اسد طور کی پٹیشن خارج،ایف آئی اے کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم۔۔۔

اسد طور کے خلاف ایف آئی اے اپنی کاروائی جاری رکھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد طور کی پٹیشن خارج کردی اور کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے پر حملے کا معاملہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے یوٹیوبراسد طور کی پٹیشن خارج کردی ہے اور ہم نیوز کی اینکر شفاء یوسفزئی کی کردار کشی کے معاملے میں ایف آئی اے کواسد طور سے قانون کے مطابق نمٹنے کی ہدایات کردی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اسد طور کیس دو نیچرل پرسن کے درمیان معاملہ ہے اس میں ایف آئی اے کو ابتدائی انکوائری سے روک نہیں سکتے۔ اسد طور کو شکایت کی کاپی کے ساتھ نوٹس بھجوائیں اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شفاء یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مجھے عدالتوں سے انصاف کی پوری امید تھی اور چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے باقاعدہ طریقے سے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ صحافی اور یوٹیوبر اسد طور پر خاتون اینکر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور انکی کردار کشی کرنے کا الزام ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں