fia ka pcb par chaapa

ایف آئی اے کا پی سی بی پر چھاپہ، نجم سیٹھی کا احتجاج۔۔

پی سی بی ٹکٹنگ سکینڈل پر سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی سی بی معاملات پر بات نہیں کرتا، لیکن اس پر بات کرنا ضروری ہے۔گزشتہ روز ایف آئی اے نے پی سی بی پر چھاپہ مارا، سٹاف سے بدتمیزی کی۔ حکام پی سی بی ٹکٹنگ ہیڈ مہوش کو ساتھ لے گئے۔سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مہوش نے پہلے پی ایس ایل، پھر بطور ٹکٹنگ ہیڈ پاکستان کرکٹ کےلیے اہم کام کیا۔ پی ایس ایل میں 60 کروڑ کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ پی سی بی میں ایک پروفیشنل کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابل افسوس ہے، میری ہمدردی مہوش کے ساتھ ہیں، چیئرمین پی سی بی تحقیقات اور انصاف کریں۔واضح رہے چھاپے کے بعد پی سی بی اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔پی سی بی نے چھاپے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میچوں اور پی ایس ایل ٹکٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں مہوش  کا اہم بیان ریکارڈ کیا گیا۔یہ چھاپا اس لئے حیران کن ہے کیوں کہ پی سی بی چئیرمین محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں۔ ایف آئی اے اور پی سی بی کے سربراہ وہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں