canada shift hone par mushkilaat ka shikaar rhi

ایف آئی اے انکوائری میں میشاشفیع قصوروار؟؟

گلوکار علی ظفر کے وکیل حشام احمد خان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انکوائری میں میشا کو قصوروار ٹہرا دیا ہے اور ایف آئی اے نے اپنی انکوائری عدالت کو بھیج دی ہے۔گلوکار علی ظفر کے وکیل حشام احمد خان نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع کا ورک پلیس پر ہراسانی کا کیس محتسب سے برخاست ہوچکا ہے، اُن کی گورنر پنجاب کو اپیل بھی مسترد ہوچکی ہے۔وکیل حشام احمدنے کہا کہ میشا شفیع کی لاہور ہائیکورٹ میں رٹ بھی مسترد ہوچکی ہے جبکہ اُن کی سپریم کورٹ میں پٹیشن کی تاحال سماعت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے لیے علی ظفرکی جانب سے ہتک عزت کےدعوے کے لیے دائر فورم بھی میشا کے لیے فورم ہے، علی ظفرنے100کروڑ کا ہرجانہ دائر کر رکھا ہے، میشا شفیع کا عدالت میں انتظار کر رہے ہیں۔ حشام احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کو صرف یہ بتانا ہے کہ محتسب کا دائرہ کار ہے یا نہیں ، ہم نےجہاں ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے وہاں میشا ثابت سکتی ہیں کہ ہراسانی ہوئی ہے۔علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ فیک اکاؤنٹس بنے ہوئے ہیں، کوئی مسئلہ ہے تو فورم بنے ہوئے ہیں، فیک اکاؤنٹس سے علی ظفر کے خلاف ٹرولنگ ہو رہی ہے، میشا شفیع سمجھتی ہیں کہ ٹرولنگ ہورہی ہے تو انہیں متعلقہ فورم پر جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 15،16 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں، گواہوں نے بتایا کہ میشا شفیع آئیں اور چلی گئیں انہوں نے کچھ نہیں دیکھا۔وکیل حشام احمد نے مزید کہا کہ میشا شفیع برسوں ایک شخص سے ملتی رہیں اور اُن کی تعریف کرتی رہیں پھر الزام لگادیا، میشا شفیع کا کیس اس لحاظ سے الگ ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں