canada shift hone par mushkilaat ka shikaar rhi

ایف آئی اے کیس ختم کیا جائے، میشاشفیع کے وکیل کے دلائل مکمل۔

لاہور ہائیکورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر میشا شفیع کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے علی ظفر کے وکلا کو جمعرات کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ یاد رہے میشا شفیع نے ایف آئی اے میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ درخواست میں گلوکارہ کا موقف تھا کہ ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا۔ میشا شفیع کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایف آئی اے کا درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary 
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں