feroze khan ki saabiq ehlia se sulah hogy

اداکار نے دوسری اہلیہ کو انسٹاسے ان فالو کردیا۔۔

اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر انفالو کردیا ہے۔فیروز خان کی جانب سے اپنی دوسری اہلیہ زینب دعا کو انسٹاگرام پر انفالو کرنےکی خبر سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر اُن سے متعلق افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔فیروز خان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان کے انسٹاگرام پر فالو کیے گئے افراد کی فہرست شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ زینب کو ایک دو روز میں ہی انفالو کیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم اُن کے مداح فیروز خان کے جواب کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ فیروز خان نے اس سے قبل بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی دوسری اہلیہ اور شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں تاہم اس حوالے سے اُن کی جانب سے وضاحت سامنے نہیں آئی تھی، پھر انہوں نے دوبارہ منتخب تصاویر شیئر کردی تھیں۔فیروز خان نے پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد 2 جون 2024 کو دوسری شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور ساتھ میں تصویر بھی شیئر کی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں