jald shadi or bacho ka bachpan se shoq tha

فیروزخان کے ساتھ کبھی سکون سے کام نہ کرسکی،اقراعزیز۔۔

اداکار فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد ہونے پر اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیاتھا اور اب اداکارہ نے فیروز خان کے ساتھ کام کے تجربے کے حوالے سے چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔ فیروز خان کے ساتھ پراجیکٹ سے خود کو الگ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں اقرا عزیز نے کہا ہے کہ ”فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا ذاتی تھا۔ جو مجھے اچھا لگا، میں نے وہی کیا۔” ایکسپریس ” ٹی وی کے پروگرام “دی ٹاک شاک شو ” میں اقرا ءعزیز نے کہا کہ” اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی، ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنا کا اختیار ہے۔ مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔یہ وقت پہ منحصر کرتا ہے کہ فیروز خان کے کیس میں کیا فیصلہ آتا ہے”۔اقرا ءعزیز نے میزبان سےدرخواست کرتے ہوئے  کہا کہ” آپ اس موضوع کو چھوڑ دیں”۔اقرا عزیز بتاتی ہیں کہ ”اس واقعے سے پہلے بھی اگر آپ مجھ سے پوچھتے کہ میں فیروز خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے پرسکون ہوتی تھی تو میرا جواب نفی میں ہو گا۔ میں ’خدا اور محبت 3‘کے وقت بھی اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو بے آرام اور بے سکون محسوس کرتی تھی۔یہی وجہ تھی کہ اب اس کے ساتھ پراجیکٹ میں کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے زیادہ ترددنہیں ہوا۔واضح رہے کہ فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب انہوں نے وہ تصاویر تشدد کے ثبوت کے طور پر عدالت میں جمع کروائیں۔ عدالت میں علیزے سلطان نے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں یہ تصاویر جمع کروائی تھیں جن کے سامنے آنے کے بعداقرا عزیز کے شوہر اداکار یاسر حسین نے بھی فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کئی دیگر شوبزشخصیات نے بھی ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں