jawani mein kafi affairs the

فیروزخان،ثناجاوید کے نخرے بڑے۔۔

سینئر اداکار ہ و میزبان عفت عمر نے اداکار فیروز خان اور اداکارہ ثناءجاوید کے متعلق انکشاف کیا کہ “دونوں فنکاروں کے بہت نخرے ہیں”۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر نے اپنے انٹرویو میں جیو کے بلاک بسٹر سیریل خانی اور اے مشت خاک کے مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان اور چناءجاوید سے متعلق بتایا کہ” ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ، دونوں اداکار میرے ساتھ بہت عزت اور احترام سے پیش آئے تھے، میں نے اِن دونوں سے بہت کچھ سیکھا بھی”۔اداکارہ نے بتایا کہ “اِن دونوں فنکاروں کے بہت نخرے ہیں، دونوں کو اپنے لیے الگ الگ کمرے، الگ الگ میک اپ آرٹسٹ چاہیے ہوتا ہے، جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ اچھا اگر یہ ایسا کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی باتیں منواتی ہوں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اب کام کرنے کا انداز بدل چکا ہے، یہ نئے فنکار ہیں اِن کی نئی ڈیمانڈز ہیں جو کہ اچھی بات ہے، فنکاروں کو اتنا ہی نخریلا ہونا چاہیے”۔عفت عمر نے کہا کہ “ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا، اب ہم بھی نئے فنکاروں سے سیکھ رہے ہیں کہ بطور اداکار اپنی ڈیمانڈز کیسے منوانی ہیں”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں