female model suicide reason was harrasment

خاتون ماڈل کی خودکشی، وجہ ہراسمنٹ بنی؟؟

پاکستانی ماڈل انعم تنولی کی مرنے سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کہتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ وہ کس حد تک پریشانی اورڈپریشن میں مبتلا ہیں۔چند روز قبل 26 سالہ پاکستانی ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی،  انعم تنولی کی موت کی وجہ تو تاحال سامنے نہ آسکی تاہم ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں  بہت زیادہ پریشان اورہراساں کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں انعم تنولی کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ’’ بُلی‘‘ کرنا یعنی کسی کو اس حد تک پریشان کرنا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائے بہت بری چیز ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کی جانب سے پریشان کیا جانا اندر سے دکھی کردیتا ہے۔انعم تنولی نے مزید کہاکسی کے حوصلے کو پست نہیں کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ انعم تنولی  2 ماہ قبل اٹلی سے پاکستان آئی تھیں اور انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کا کورس بھی کررکھا تھا، انعم تنولی کی موت کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے اور سوشل میڈیا پر اس حد تک پریشان کیا گیا کہ وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ تاہم یہ وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہیں کون اور کس حوالے سے پریشان کررہا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں