Female journalist blackmailer arrested

صحافی کو بلیک میل کرنے والی ساتھی سمیت گرفتار۔۔

اسلام آباد کی ترنول پولیس نے شکیل چشتی کی رپورٹ پر شبانہ عامر اور رضوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو عدالت میں پیش کر کے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔مقامی اخبار کے سینئر صحافی شکیل چشتی نے رپورٹ درج کرائی کہ شبانہ نوکری کی تلاش میں اس کے پاس آئی اور گھریلو مجبوری ظاہر کر کے اسے اپنے گھر واقعہ مرچیں سٹاپ لے گئی جہاں پر رضوان اور اس کے ایک نامعلوم ساتھی نے مدعی کو مارا پیٹا کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی پچا س ہزار روپے نقدی لے لی اور ویڈیو وائرل نہ کرنے کے عوض ہر ماہ 20 ہزار روپے بھتہ طلب کیا پولیس نے شبانہ اور رضوان کے خلاف زیر دفعہ 384 اور 355ت پ مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں