پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے پرعظمی بخاری نے جگنو محسن کو احسان فراموش قرار دیا تو جگنو محسن نے بھی مسلم لیگ (ن) کو کرارا جواب دے دیا۔ انہوں نے سماءکو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مجھ پر کوئی احسان نہیں ، احسان فراموش تو شہباز شریف ہیں جنہوں نے پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش ہی نہیں کی۔پنجاب اسمبلی کی آزاد رکن جگنو محسن نے اپنے شوہر نجم سیٹھی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع کرواکے (ن) لیگ کی حکومت پر احسان کیا۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے تو پی ایس ایل شروع کر کے نوازشریف حکومت کیلئے ایک اچھی کامیابی دی تھی لیکن عمران خان کی حکومت آتے ہی استعفیٰ دے دیا۔جگنو محسن نے بتایا کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے لیئے عمران خان نے نہیں بلکہ چودھری برادران نے کہا تھا۔
خاتون اینکرکا نون لیگ کو کراراجواب۔۔
Facebook Comments