خاتون اینکرپرسن اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر اپنی کتاب کی فروخت میں اضافے کا دعوی کیا ہے۔۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ جب میں نے کتاب شائع کی تو اس کے متن کی تردید اور میری بے عزتی کی گئی۔ آج بہت سے لوگوں کو اس سچائی کا احساس ہو رہا ہے جو کتاب میں موجود ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ 100 دنوں میں جو بلنڈر کئے ہیں اس کی وجہ سے کتاب کی فروخت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وقت ثابت کرے گا کہ میں نے سچ لکھا ہے۔ کل تک جو لوگ مجھ پر انگلیاں اٹھا رہے تھے، آج انہیں لوگوں کے دل میں خدشات پیدا ہو گئے، کل یہی لوگ جب میرے سامنے آئیں گے تو ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی۔
Facebook Comments