سینئر جرنلسٹ اینڈ اینکر پرسن عالیہ شاہ کی نئی کتاب عمران خان اور نیا پاکستان شائع ہو گئی ہے۔ فیروز سنز اس کتاب کے پبلشر ہیں۔ یہ مصنفہ کی تیسری کتاب ہے۔ یہ کتاب عمران خان کی تحریک نیا پاکستان اور اس سلسلے میں ہونے والی قربانیوں اور جدو جہد کا احاطہ کرتی ہے۔ عمران خان نے جس مستقل مزاجی سے اس تحریک کو چلایا اور جن کٹھنائیوں کا سامنا کرنا پڑا نیا پاکستان اور اس دہائی کی سیاست، 2013 کے الیکشن اسکے نتیجے میں دھرنا اسکے واقعات، سیاسی جماعتوں کی کشمکش، اداروں کے ٹکراو، اسٹیبلشمنٹ سے کھینچا تانی، سانحہ ماڈل ٹاون کیس، عدالتوں میں چلنے والے مقدمات میڈیا کا کردار اور عوام پر نئے پاکستان کی تحریک کے اثرات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ یہ دھرنے سے وزیراعظم بننے تک کا سفر ہے اور اس سے سوا اس ملک کی سیاسی تاریخ اور اس کے اثرات پر تبصرہ کیا گیا ہے۔۔یہ کتاب بک اسٹورز کے علاوہ فیروزسنزکی ویب سائیٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔۔
خاتون اینکر پرسن کی نئی کتاب شائع ہوگئی۔۔
Facebook Comments