ایف بی آر سابق اینکر اداکارہ نور سے ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب ہوگیا اور ماڈل و اداکارہ نے 4 لاکھ 50 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سابق خاتون اینکر نور کا سال 2013 اور 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا تھا، نور نے بینک الفلاح زیڈ بلاک ڈی ایچ اے برانچ میں سال 2013 میں 1 کروڑ روپے سے زائد رقم جبکہ 2014 میں 2 کروڑ 96 لاکھ روپے جمع کرائے۔ 3 کروڑ 96 لاکھ روپے ایف بی آر پر ظاہر نہیں کیے تھے جس پر ایف بی آر نے نوٹس جاری کیا تھا، سابق اینکر نور نے ایف بی آر میں پیش ہوکر مہلت طلب کی تھی تاہم انہوں نے ایف بی آر کو ساڑھے4 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کر دی ۔
Facebook Comments