ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ شبانہ لیاقت نجی ٹی چینل میں اینکر ہیں اور چینل انتظامیہ نے لاپتا ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا۔ترجمان کے مطابق شاہراہ بابوسرپرنجی ٹی وی چینل کی اینکرپرسن کا پرس مل گیا اور یہ پرس تھک بابوسر کے مقامی رضاکار کو ملا ہےجس میں خاتون کا شناختی کارڈ موجود ہے۔ٹی وی چینل کا ہے کہ متاثرہ فیملی یکم جولائی کو اپنے شوہر اور چار بچوں کے ساتھ سیر کے لیے گلگت بلتستان گئی تھیں اور اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسر ٹاپ پر پہنچ کر ان کے اور ان کے شوہر کے نمبر بند ہو گئے، اب تک ان کی کوئی خبر نہیں ملی اور نہ ہی ان کا موبائل فون ملا ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہنے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اب تک 7 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور دیگر لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلابی ملبے میں سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بحالی اور سرچ آپریشن میں دیامر پولیس ، انتظامیہ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریسکیو 1122 ،افواج پاکستان اور جی بی اسکاؤٹس بھی شامل ہیں ۔
خاتون اینکرفیملی سمیت سیلابی ریلے میں لاپتہ۔۔
Facebook Comments
