اینکرپرسن اور چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی۔۔انہوں نے مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔۔اوکاڑ ہ سے کامیاب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی آزاد امیدوار جگنو محسن نے شہبازشریف کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے۔۔
Facebook Comments