female anchor first meeting with colleague in london

خاتون اینکر کی ساتھی اینکر سے لندن میں پہلی ملاقات۔۔

کالم نگار سید اعزاز نے جنگ میں شائع ہونے والے اپنے کامل میں لکھاہے کہ سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی ان کی اہلیہ جگنو سے پہلی ملاقات برطانیہ میں اس وقت ہوئی تھی جب وہ وہاں تعلیم حاصل کر رہی تھیں ، برطانیہ اور پاکستان میں ملاقاتیں جلد ہی شادی کے بندھن میں تبدیل ہو گئیں۔ اعزاز سید نے اپنے کالم میں نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو کے بارے میں لکھاہے کہ لوگ انہیں صحافی ، ٹی وی اینکر، کاشتکار، پبلشر، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر پہچانتے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں اوکاڑہ سے پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہو کر سیاست بھی ان کی ایک نئی شناخت بن گئی ہے۔وہ پیدا لاہور میں ہوئیں ، پلی بڑھیں اوکاڑہ اور لاہور کے رستوں اور پکڈنڈیوں پر۔ نانا سر مراتب علی اپنے وقت کی عظیم شخصیت اور والد سید محسن شاہ فروٹ فارمز شیرگڑھ کے کرتا دھرتا اور مالک۔ ابھی سولہ سال کی تھیں کہ برطانیہ میں بورڈنگ میں داخل کرا دیا گیا۔ اے لیول کے بعد خود کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ اکنامکس ، بارایٹ لا اور فلسفہ کی تعلیم بھی حاصل کی۔جب جگنو برطانیہ میں پڑھ رہی تھیں تو ان کی ملاقات نجم سیٹھی سے ہوئی۔ جگنو کے برعکس نجم سیٹھی کا تعلق کسی کھاتے پیتے گھرانے سے نہیں تھا۔ ۔ دونوں کی برطانیہ اور پاکستان میں ملاقاتیں جلد شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئیں۔ آج اگراپنے شعبے میں نجم سیٹھی شہنشاہ جہانگیر ہیں تو جگنو بھی ملکہ نورجہاں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں