ابتک نیوز اینکرز کے لئے بیگار کیمپ بناہوہاہے جہاں ایک طرف اینکرز کی تنخواہوں میں کٹ لگایاگیا وہیں ان کا کام دگنا کردیاگیا۔۔ پپو کا کہناہے کہ خواتین اینکرز کو ایک سے شام سات بجے تک مستقل اسٹوڈیو میں بیٹھنے کے آحکامات ہیں۔ اس دوران اینکرز نماز پڑھ سکتے ہیں نہ کچھ کھاپی سکتے ہیں ابتک نیوز میں چائے کا ویسے بھی کوئی سسٹم نہیں۔۔ طبعیت کی خرابی پر جب خاتون اینکر شمائلہ ارشد نے چھٹی مانگی تو اسے مستقل چھٹی دے دی گئی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کیا پی بی اے نے اپنے اراکین مالکان کو کہا ہے کہ اپنے اپنے اداروں کو بیگار کیمپوں میں تبدیل کردو۔۔ خواتین کا خیال ہر ادارے میں رکھا جاتاہے لیکن یہاں خواتین کو بھی ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جارہاہے۔۔پپو نے وزارت اطلاعات، صحافتی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔۔
Facebook Comments