اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے اداکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔علیزے شاہ نے کچھ دن قبل انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ گلوکارہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر انہیں ریمپ پر گرایا تھا اور انہیں گرانے کے واقعے پر ان کا مذاق اڑایا گیا۔علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر گرانے پر ٹی وی میزبان جگن کاظم نے بھی پیروڈی کی اور شازیہ منظور کے ساتھ ان کی طرح گرنے کا سین کرکے ان کا مذاق اڑایا۔علیزے شاہ نے مزید کہا تھا کہ وہ جگن کاظم کی بہت عزت کرتی تھیں لیکن ان کا مذاق اڑانے کے بعد انہوں نے ان کی عزت کرنا چھوڑ دی۔علیزے شاہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب جگن کاظم نے ان سے معافی مانگ لی۔جگن کاظم نے یوٹیوب پر جاری کردہ اپنی ویڈیو میں علیزے شاہ کو بیٹا کہا اور پھر ان سے معافی مانگی اور کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کی بات پر علیزے شاہ کو دکھ ہوا ہوگا۔جگن کاظم نے علیزے شاہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چار سال قبل ہی انہیں بتاتیں کہ انہیں ان کے مذاق پر تکلیف ہوئی تو وہ ان سے فوری طور پر معافی مانگتیں۔
خاتون اینکر نے اداکارہ سے معافی مانگ لی۔۔
Facebook Comments
