Federal Gov Ban Punjab Gov Ads During Muharram

محرم کا مخصوص اشتہار ٹی وی پر روک دیاگیا

وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سیکورٹی کی آگہی سے متعلق ایک اشتہار کو ٹی۔ وی پر دکھائے جانے سے فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے یہ اشتہار پنجاب حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا تھا حکم ملنے پر پنجاب حکومت نے مذکورہ اشتہار کی ٹی۔ وی سمیت کہیں بھی دکھائے جانے پر پابندی عائد کردی۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ نے تقریباً 30سیکنڈ کی اس ویڈیو میں شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ بالخصوص محرم الحرام میں لائوڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال ، اسلحے کی نمائش، نفرت انگیز تقاریر کئے جانے اور اگر کسی قسم کی مشکوک سرگرمیاں ان کے علم میں آئیں تو اس کی اطلاع فوری طور پر 15پر دیں۔ اس اشتہار میں جہاں نفرت اور فرقہ واریت پر مبنی تقاریر کی بات کی گئی ہے اس کے پس منظر میں ایک پشتون تنظیم کے رہنما کو تقریر کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر بعض پشتون رہنمائوں اور سماجی ایکٹیوسٹ حلقوں نے اس اشتہار پر تنقید کرتے ہوئے اسے پشتونوں کی نسلی پروفائلنگ قرار دیا اور سوشل میڈیا پر اس اشتہار کی شدید مذمت کی جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس اشتہار پر فوری طور پر پابندی لگانے کا حکم دیا جس پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں