federal court ke qayam ki taiyyarian horhiu hein

فیڈرل کورٹ کے قیام کی تیاریاں ہورہی ہیں، سہیل وڑائچ۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نےانکشاف کیا ہے کہ ۔۔سب سے بڑی خبر عدلیہ کے بارے میں یہ ہے کہ 26ویں ترمیم کے ذریعے ایک آئینی بینچ بنایا گیا تھا لیکن ریاست اور حکومت کیلئے یہ ایک سمجھوتہ تھا، چارٹر آف ڈیموکریسی کے مطابق حکومت کی اصل خواہش خود مختار فیڈرل کورٹ بنانے کی تھی لیکن وہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ایسا نہ کر سکی، اب اسکا اگلا ہدف فیڈرل کورٹ کا قیام ہے جس کیلئے پس پردہ تیاری کی جا رہی ہے۔ ظاہر ہے کہ جب یہ عمل شروع ہو گا تو ایک نیا سیاسی بھونچال آجائے گا حامی اور مخالف پھر سے آمنے سامنے آجائینگے حکومت جیتے گی یا پھرسے مصلحت کا گھونگھٹ نکال لے گی، اس معاملے کا اس وقت ہی پتہ چل پائے گا۔روزنامہ جنگ میں اپنے تازہ کالم میں وہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ریاست کے مختلف اداروں نے صلاح مشورے کے بعد طے کیا ہے کہ پی آئی اے کو کسی بیرونی کمپنی یا بیرونی ملک کو نہیں بیچا جائے گا کیونکہ اس سے منافع بیرون ملک چلا جائے گا۔ اب کراچی اور لاہور کے ٹاپ20 صنعتکاروں اور تاجروں کا ایک کنسورشیم بنایا گیا ہے، اس کنسورشیم میں دس پارٹنر لاہور کے اور دس کراچی کے ہیں حکومت نے اسکی ریزروقیمت 80 ارب رکھی ہوئی ہے جبکہ اس کنسوریشم نے 100ارب کی پیشکش کر دی ہے، دیکھئے اب آگے کیا ہوتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں