پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض چوہان کے بارے میں میڈیا میں بڑی خبریں چلیں کہ ان کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر انہیں تھپکی دی ہے اور بھرپور طریقے سے اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اصلاحات پر عمل پیرا ہے، مشکل وقت کے بعد اچھا اور خوش حالی دور شروع ہوگا، میڈیا کے ساتھ ملکر من گھڑت خبروں اور مذموم پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور مختلف محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ میڈیا پالیسیوں سے متعلق کئے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے سے آگاہی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، وزارت اطلاعات بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی حوصلہ شکنی کے لئے میڈیا سے روابط کو مضبوط بنائے ۔
فیاض چوہان تبدیل نہیں ہورہا۔۔
Facebook Comments