showbiz keliye parhai chordi

فیاض چوہان سے اچھی دوستی تھی، حریم شاہ۔۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشافات سے بھرپور کتاب لکھنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ایک پروگرام میں شرکت کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ ان کی بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی کسی وزیر کی ہے، اگر ان کی عزت پر حملہ ہوگا تو وہ چپ نہیں بیٹھیں گی۔ ان کی فیاض الحسن چوہان سے اچھی دوستی تھی ، دونوں نے کئی بار ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ہے لیکن وہ فیاض الحسن چوہان سے نہ صرف لاکھ درجے بہتر ہیں بلکہ ان سے زیادہ خوف خدا بھی رکھتی ہیں۔ حریم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد ایک کتاب بھی لکھیں گی۔خیال رہے کہ تنازعات کی زد میں رہنے والی حریم شاہ نے کچھ روز پہلے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی ہے۔ وہ اپنے ہنی مون کیلئے ترکی گئی تھیں۔ کچھ روز پہلے انہوں نے فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے ویڈیوز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں