fayaz chohan ka reporter ke khillaf case khaarij

فیاض چوہان کا رپورٹر کے خلاف کیس خارج۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اکرام الحق نے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے خلاف دائر دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کورٹ فیس جمع نہ کرانے اور عدم پیروی پر خارج کر دیا۔ فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی کے رپورٹر طاہر نصیر کے خلاف دائر اپنے دعویٰ میں موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار ایک سیاستدان اور سماجی رہنما ہے طاہر نصیر نے رواں برس مارچ میں بذریعہ ٹوئٹر الزام عائد کہ درخواست گزار نے ایک نجی کمپنی سے ایک کروڑ روپے بطور رشوت وصول کئے اس جھوٹ سے درخواست گزار کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اس بابت میں نے دو مئی کو موصوف کو ایک لیگل نوٹس بھجوانے کے باوجود انہوں نے کوئی تردید یا معذرت نہ کی اور نہ ہی لیگل نوٹس کا کوئی جواب دیا۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں