وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اینکر پرسن اور بول نیوز کے کانٹینٹ ہیڈ سمیع ابراہیم کو تھپڑ ماردیا۔۔ پپو نے انکشاف کیاہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شب نائنٹی ٹو نیوز کے مالک کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر فیصل آباد میں پیش آیا۔۔ پپو کے مطابق شادی کی تقریب میں گورنر پنجاب، جہانگیر ترین سمیت متعدد ایم این ایز، ایم پی ایز اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔ پپو کے مطابق اس موقع پر کچھ تلخ کلامی بھی ہوئی، تھپڑمارنے کے بعد فواد چودھری فوری طور پر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔۔
Facebook Comments