وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا بلیک ہول ہے،یہ امریکا، بھارت اور پاکستان میں جعلی خبریں پھیلا رہاہے، ہم نے دیکھا کہ جعلی خبروں کو پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا، یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔ وہ’’ فیک نیوز اینڈان آور ریجن‘‘ کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کےپہلےروز خطاب کر رہے تھے،انہوں نےکہا کہ یہاں تک کہ قرآن بھی حکم دیتا ہے کہ خبر کی پہلے تصدیق کرلو، پاکستان پینل کوڈ میں بھی جعلی نیوز کے خلاف کارروائی کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظم انداز میں جعلی نوٹی فیکیشن بھی جاری کیےگئے، دو روز قبل پشاور میں جعلی خبر کےذریعے پولیو مہم کو متاثر کیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔ تحریک لبیک کی مہم کے دوران وزارت اطلاعات ان کی جعلی خبروں کو کنٹرول نہ کرسکی، اس کی ویب سائٹ تیزی سے خبریں پھیلاتی رہیں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا جعلی خبریں پھیلانے میں بہت آگےہے، دنیا کو جعلی خبروں اور نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے موثر کوششیں کرنا ہوں گی، اس ضمن میں اتفاق رائے بھی مشکل کام ہے تا ہم اس کے علاوہ کوئی حل بھی نہیں، دنیا G6اورG7 کی طرف جا رہی ہے، اس سے ہرفرد کو انفارمیشن پھیلانے کے لیے زیادہ طاقت مل جائے گی،انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ اس پر کڑی نظر رکھیں۔
فوادچودھری نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔۔
Facebook Comments