karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

فوارہ چوک کا نام پریس کلب چوک رکھنے کا اعلان۔۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا قوی ستون ہے، قوموں کی تقدیر بنانے میں اس شعبہ کا انتہائی اہم کردار ہے، کراچی پریس کلب نے ملک وقوم اورکرا چی کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ انتہائی متحرک کردار ادا کیا ہے، صحافیوں کی آواز میں طاقت اور توانائی ہوگی تو چیزیں بہتر ہوں گی، کراچی پریس کلب کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے فوارہ چوک کا نام تبدیل کر کے پریس کلب چوک رکھنے کی قرارداد منظور کی ہے، صحافیوں کی فلاح وبہبود کے مرکز کراچی پریس کلب کے مسائل حل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا،یہ بات انہوں نے پیر کے روز فوارہ چوک کا نام تبدیل کر کے پریس کلب چوک رکھنے کی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قرارداد کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے موقع پر پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد ، نائب صدر مشتاق سہیل، جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان، فنانس سیکریٹری احتشام سعید پاشا، سلیمان سعادت، شمس کیریو اور دیگر ممبران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ شہر کی سڑکوں ، شاہراہوں اور چورنگیوں کے مناسب نام ہونے چاہئیں، کراچی پریس کلب کی طرف سے چند قدم کی مسافت پر موجود فوارہ چوک کو پریس کلب کے نام سے موسوم کرنے کی درخواست پر وقت ضائع کئے بغیر کارروائی کی گئی کیونکہ پریس کلب نے کراچی کو ایک جدید اور ہر دم متحرک شہر بنانے میں انتہائی فعال کردار ادا کیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 85 اور 86 کے تحت اپنی حدود میں واقع عوامی جگہوں کو نامور شخصیات اور اداروں سے منسوب کرنے کی مجاز ہے،اس جگہ پریس کلب کی یادگار بنانے کا منصوبہ قابل تحسین ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور پورے کراچی کے شہریوں کا خیال ہے کہ اس مقام کو پریس کلب سے منسوب ہونا چاہئے، پریس کلب کے ساتھ رابطے آئندہ بھی جاری رہیں گے اور مستقبل میں انہیں مزید مضبوط اور مستحکم کریں گے، پورا یقین ہے کہ کراچی پریس کلب اسی طرح صحافیوں کی فلاح وبہبود اور مثبت صحافت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، کراچی کو ایک بہتر شہر بنانے کے لئے ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ آج کل صرف پیسے سے کام نہیں چلتا بلکہ آئیڈیاز کی اصل اہمیت ہے، کراچی کی ترقی میں دلچسپی رکھنے والے اپنی تجاویز دیں ان پر مکمل غور کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی خوبصورت عمارت میں آکر انہیں انتہائی خوشی محسوس ہوئی ہے، یہاں جاری سرگرمیوں کو دیکھ کر طمانیت کا احساس ہوتا ہے، میرے دل میں صحافیوں کی بڑی عزت ہے، پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا ہمارے معاشرے میں اپنی اپنی جگہیں بنا چکے ہیں، اچھے صحافی ہمیشہ مثبت چیزوں کو اجاگر کرتے اور بہتری کے لئے شہری انتظامیہ کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں اور وہی ہمیں کام کرنے کے لئے راہ دکھاتے ہیں ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کراچی ، سندھ اور ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں، پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے فوارہ چوک کو پریس کلب چوک کا نام دینے پر ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کی ہے جسے جلد ہی انہیں پیش کیا جائے گا، پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی شہر کے لئے بڑی خدمات ہیں اور پریس کلب میں ان کی آمد ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی، بعدازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پریس کلب میں صحافیوں کے لئے بنائے گئے ڈیجیٹل اسٹوڈیو، لائبریری،ابراہیم جلیس ہال،اختر بلوچ کارنر اور کانفرنس روم کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی گئیں سہولیات کا جائزہ لیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں