وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مالکان اخبارات ، ٹی وی چینلز ، بلا تاخیر جبری طورپر برطرفف کئے جانے والے ملازمین کو بحال کریں۔ اگر ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو جاری شدہ بقایاجات کی رقم روک لی جائےگی جبکہ آئندہ اشتہارات اور ادائیگیوں کو کارکنوں کی ملازمتوں اور تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کر دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک پلاننگ کے تحت حکومت کے خلاف سوسائٹی میں بے چینی و پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم نے تو ان اشتہارات کے بقایاجات بھی ادا کردیئے ہیں جو ہمارے دھرنے کے خلاف ن لیگ کی حکومت نے جاری کئے تھے۔ اشتہارات کی بندش کی بات بھی درست نہیں۔ ہم کارکنوں کے ساتھ ہیں ۔ جلد مالکان کو بلا کر ان سے بات کی جائےگی ۔ مظاہرے سے ایپنک کے مرکزی چیئرمین سید اکرام بخاری ،چیرمین لوکل ایپنک محمد صدیق انظر، نائب صدر پی ایف یو جے افتخار مشوانی ،صدر آر آئی یو جے شکیل احمد ، ، پی ایف یو جے کے مرکزی فنانس سیکرٹری جمیل مرزا۔ ممبر ایف ای سی راجہ لیاقت ، شیراز خان سمیت تمام تنظیموں کے قائدین نے خطا ب کیا اور مالکان اخبار ات و ٹی وی چینلز کے طالمانہ اقدام کو مسترد کیا۔
میڈیا مالکان کو حکومت کی نئی وارننگ
Facebook Comments