Fawad Chaudhry Vs Arshad Khan MD PTV

فوادچودھری ایم ڈی پی ٹی وی لڑپڑے۔۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین اور ایم ڈی سرکاری ٹی وی ارشد خان آمنے سامنے آگئے ۔ اجلاس کے دور ان سرکاری ٹی وی میں پینشنز اور دیگر عدم ادائیگیوں سے متعلق معاملہ پر غورکیاگیا۔اجلاس کے دور ان فواد چوہدری اور ارشد خان کے درمیان تکرار ہوئی اور ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ارشد خان وزیراعظم ہائوس میں تعلقات کی بنیاد پر ایم ڈی کے منصب سے چمٹے ہوئے ہیں، ایم ڈی سرکاری ٹی وی اپنے اختیارات کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں،موجودہ ایم ڈی کی تقرری توہین عدالت ہے۔ ایم ڈی سرکاری ٹی وی ارشد خان نے جواب دیا کہ میں ایم ڈی ہوں جب ہٹائیں گے تو دیکھیں گے،میں وزیر اطلاعات کی بڑی عزت کرتا ہوں مگر انہوں نے جو کہا وہ غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ غلط کہا جا رہا ہےمیں از خودسرکاری ٹی وی کا ایم ڈی بنا ہوں،میں کرپشن اور اقربا پروری کرتا ہوں نہ کرنےدوں گا۔فواد چوہدری اور ایم ڈی کے درمیان بحث کے دور ان ارشد خان نے کہاکہ میں آپ کے کہنے پر کبھی نہیں جاسکتا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ نے اپنے دو قریبی دوستوں کو 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لگوائی۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں