firdous ashiq awan ke samne sahafion ka ahtejaaj

فوادچودھری سے وزارت اطلاعات ٹھیک نہیں چلی۔۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے فواد چوہدری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کا اپنا نکتہ نظر ہے جس سے وہ اتفاق نہیں کرتیں۔کوئی عقل کل نہیں ہوتا۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات میں صحیح کام نہ کرنے پر تبدیلی لانی پڑی، فواد چوہدری آج کل لیبارٹری میں مصروف ہیں اسی لیے انھیں تمام فیصلوں کا پتا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کے تحفظات ہیں تو انہیں پارٹی قیادت سے بات کرنی چاہیے، ۔ ایک سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ انفارمیشن منسٹری صحیح میسجنگ نہیں دے رہی تھی اس لیے تبدیلی لانی پڑی، احتساب ہوتا رہے گا ہم گورننس چلارہے ہیں، دوسرا احتساب نیب اور کورٹس میں وہ علیحدہ چلتا رہے گا ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں