Fawad Chaudhry on target of journalists

فواد چودھری صحافیوں کے نشانے پر۔۔۔

چیئر مین سینیٹ صاد ق سنجرانی نے ایوان بالا کا ماحول خراب کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کراچی پریس کلب نے بھی اس بارے میں غور کرنا شروع کردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پربتا یا کہ کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے صحافیوں اور مختلف یونین کے ساتھ رابطے جاری ہیں تاکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے پاکستان بھر میں تمام پریس کلبوں پر داخلے پرتا حیات پابندی لگائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری آزادی صحافت کو ختم کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں