لاہورکی سیشن کورٹ نے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ٹی وی اینکر پرسن کیخلاف ہتک عزت کا دعوی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19جولائی تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نےفواد چودھری کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کی،وفاقی وزیرنے موقف اختیار کیا کہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے میرے خلاف جھوٹی خبریں نشر کروائیں،من گھڑت خبروں سے میری شہرت متاثر ہوئی مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، مجھے غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا،میری سیاسی زندگی اور نجی زندگی الزامات کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی لہذا عدالت قانون کے مطابق اس اینکر پرسن کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دے۔
Facebook Comments