وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لندن برج کے حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پر مقامی اخبارکو شدیدتنقیدبنایا ہے۔فواد نے کہا’ڈان والو اس قوم پر رحم کرو۔انہوں نے کہا وہ اس گھٹیاحرکت پر حیران رہ گئے ہیں۔انورالاولاکی اور انجم چوہدری دونوں کا پاکستان یا کشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔وہ دونوں برطانوی ہیں۔یہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس کا حل نکال لیں گے۔غیرذمہ دارانہ اور گھٹیارویہ۔واضح رہے کہ جمعہ کو جعلی خودکش جیکٹ پہنے ایک شخص نے لندن برج پر چاقو کے وار سے 2 افراد کو ہلاک کردیاتھا جبکہ وہ خود پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔حملے میں 5 عام شہری زخمی ہوئے۔انہوں نے مقامی صحافیوں کی وہ ٹویٹس بھی شیئر کیں جن میں ملزم کے کشمیر یا پاکستان سے تعلق کی خبروں کی تردید کی گئی تھی۔ پولیس نے حملہ آورکی شناخت 28 برس کے عثمان خان کے نام سے ظاہر کی ہے،جو اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے ایک تھا، جنہیں 2010ءمیں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں چھ سال تک کیلئے جیل کی سزا ہوئی تھی۔
فوادچودھری ڈان اخبار پر برس پڑے۔۔
Facebook Comments