وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس کو خط لکھ کر درخواست کررہا ہوں کہ اسپیشل میڈیا ججز کا تقرر کیا جائے، عدالتیں ہتک عزت پر بات کرنے کی ضرورت محسوس نہ کریں تو توازن کیسے قائم ہوگا، نیب کے ساتھ صحافیوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، اپنے خلاف مہم چلانے والے کا بھی کچھ نہیں کرسکا۔ جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو خط لکھ کر درخواست کررہا ہوں کہ اسپیشل میڈیا ججز کا تقرر کیا جائے، کسی پر الزام لگایا جائے یا ہتک عزت کی جائے اسکے پاس انصاف حاصل کرنے کا راستہ ہونا چاہیے، نیب کے ساتھ صحافیوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے جو لوگوں کو ٹارگٹ کر کے کمپین کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ میرے پاس ایک اینکر آئے اور کہا کہ مجھے کروڑ روپے کے اشتہارات دیدو اس کے بعد پورا ہفتہ میرے خلاف پروگرام کیے، میں وفاقی وزیراطلاعات ہوں لیکن ان کا کچھ نہیں کرسکتا، عدالتیں ہتک عزت پر بات کرنے کی ضرورت محسوس نہ کریں تو توازن کیسے قائم ہوگا۔
فوادچودھری اینکرکی بلیک میلنگ کا شکار۔۔
Facebook Comments