ٹی وی چینل پر 2 “چودھری” لڑپڑے۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میں ایک دوسرے کو جھوٹا قرار دیتے رہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “میں طلال چودھری نے کہا کہ پشاور میٹرو بس 125ارب میں نہیں بن سکی ،حکومت نے 7ماہ میں ستر فیصد قرضے لیے ،اسد عمر معیشت کے عثمان بزدار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری جہانگیر ترین کو دعائیں دیں کہ ان کی وزارت بچ گئی ۔اس پر فواد چودھری نے کہاکہ ن لیگ تو چاہتی ہے میں وزیر نہ رہوں لیکن میری وزارت کو کچھ نہیں ہونے لگا ۔جواب میں طلال چودھری نے کہا کہ فواد چودھری کو نہیں بلکہ اسد عمر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ فواد اپنی حکومت کے دفاع میں بہت زیادہ جھوٹ بولتے ہیں تو اس پرجواب دیتے ہوئے طلال چوہدری اور دانیال عزیز جیسا انسان کس منہ سے دوسروں کو جھوٹا کہتا ہے ،انہیں تو ڈیڑھ دو سال گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں