sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

فواد چودھری کی مقدمے کیلئے درخواست جمع۔۔

شادی کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے ا ینکرپرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کے مقدمہ کے اندراج کیلئے فواد چوہدری نے بھی تھانہ ماڈل ٹائون میں درخواست دے دی ہے۔ مبشر لقمان کی جانب سے اتوار کو دی گئی درخواست میں الزام لگایاہے کہ وفاقی وزیر اور ان کے دس بارہ ساتھیوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق اسی طرح کی درخواست وفاقی وزیر کے سٹاف کی جانب سے مبشر لقمان کے خلاف بھی دی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مبشر لقمان نے فواد چودھری کے خلاف پروگرام کئے جس میں مختلف قسم کے الزامات لگائے، شادی پر ملاقات میں پھر وہی بات کی تو مبشر لقمان سے کہا کہ چلے جائو ،اس نے گریبان پکڑ لیا اور دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق دونوں درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں